Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مہنگائی کی شرح میں کمی ، 8.2 فیصد پر آگئی

شائع 10 اپريل 2020 05:03pm

رواں ہفتے  مہنگائی کی شرح  آٹھ اعشاریہ دو فیصد پر آگئی۔ چودہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی  تیرہ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ 

وفاقی وزیر اسد عمر کہتے ہیں مہنگائی میں مسلسل گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔  عام لوگوں کے  استعمال کی ضروری مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی آئی ہے۔

 ادارہ شماریات نے ہفتہ وار اعداد وشمار جاری  کیے ہیں۔ مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 2.01 فیصد کمی ہوئی ہے۔اور 14 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور 13 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ٹماٹر، پیاز، گھی، تیل، انڈے اور مرغی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ آٹا،   آئل اور ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق دالیں، کیلے اور گڑ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر  کا کہنا ہے کہ جنوری کے وسط میں سالانہ بنیادوں پر شرح  20 فیصد سے زیادہ تھی۔ جو 8 اعشایہ 2 فیصد رہ گئی ہے۔ افراط زر کی شرح گذشتہ 3 ماہ کے دوران آدھے سے بھی کم ہوچکی ہے۔